آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ،شوکاز نوٹسز غیر آئینی ، بلاجواز ہیں: ریاض اللہ خان 

Oct 12, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریاض اللہ خان نے کہا موجودہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان بھر اور خاص طور پر پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے اس لئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز غیر آئینی اور بلاجواز ہیں۔  فلور ملز گندم کی موجودہ قیمتوں کے مطابق آٹا فروخت کر رہی ہیں ان شوکازز کو فوری طورپر واپس لیا جائے اور اوپن مارکیٹ میں آزادانہ گندم کی قیمتوں کے مطابق آٹا فروخت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ 

مزیدخبریں