لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایڈیشنل ایس ای انجینئر پیر سید حماد حسن شاہ کو ڈیفنس ڈویژن تعینات کر دیا جبکہ انکے پیش رو ایکسین انجینئر معراج خالد کو چیف آفس ٹرانسفر کر دیا۔ ایڈیشنل ایس ای انجینئر پیر سید حماد حسن شاہ صوبائی دارالحکومت و اسکے گردونواح میں واقع متعدد ڈویژنوں میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ محکمے کے فرض شناس اور دیانتدار افسران میں انکا شمار ہوتا ہے۔انہوںنے بجلی چوروں کیخلاف سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں۔