لاہور(کامرس رپورٹر) انڈوں کا عالمی دن منایا گیا۔ چیئرمین پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن عبدالباسط اور وائس چیئرمین پی پی اے ملک محمد شریف نے کہا پاکستان میں فی کس انڈوں کا استعمال بہت کم ہے۔ ایک فرد کو سال میں تقر یباً 300انڈے کھانے چاہئیں۔ مگر تقریباً50 انڈے فی کس سالانہ کھائے جا رہے ہیں۔ اگر ہماری عوام انڈوں کی زیادہ مقدار استعمال کریں تو ہم حسب ضرورت پیداوار بڑھانے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر کے 44فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جو کہ ملک کے مستقبل کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ اگر حکومت تعاون کرے تو ملک میں گورنمنٹ سکولوں کی سطح پر بچوں کو مرغی کے گوشت اور انڈوں سے بنی خوراک فراہم کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں 5سے15برس کے بچوں میں خوراک کی قلت دور کرنے کیلئے پی پی اے کردار ادا کر سکتی ہے۔
انڈوں کا عالمی دن:بڑھتی ہوئی عمر کے 44فیصد بچے غذائی قلت کا شکار
Oct 12, 2024