رواں سال 8لاکھ 6ہزارسے زائد شہریوں کیلئے پولیس خدمت مراکز سے سہولیات

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہورپولیس شہریوں کو جدید سروسز کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مراکز پر شہریوں کو پولیسنگ کی ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہورپولیس کے زیر انتظام 19خدمت مراکزمیں شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں سال اب تک 8لاکھ 6ہزارسے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 86ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کئے ہیں۔ 1لاکھ 44ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن