کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں:آئی جی پنجاب

لاہور(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لا اینڈ آرڈر کے غیر معمولی چیلنجز کا بھرپور طاقت سے سامنا کر رہے ہیں۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق، تاہم توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ پولیس فورس ایک فیملی ہے، ہر ملازم اور اسکے اہل خانہ کو درپیش مشکلات کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں۔

ای پیپر دی نیشن