کاہنہ(نامہ نگار)وکلاء نے چوری کے الزام میں پولیس کی زیر حراست ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔وکلا نے ملزم کو تشدد کا نشانہ اس لیے بنایا کہ چند روز قبل ایلیٹ فورس کے دو اہکاروں نے اپنے بھائی کو چوری کے الزام میں پکڑوانے اور مقدمہ درج کرونے پر نعیم قمر نامی وکیل اور اس کے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ‘ انویسٹی گیشن کاہنہ پولیس زیر حراست ملزمان صفیر اور مدثر کو 3 روزہ ریمانڈ کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کرنے کیلئے لائی تو کچہری کے اندر وکلاء نے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی رنجش پر پولیس کی حراست میں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو وکلاء سے چھڑوا کر زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔