\ پنجاب پولیس‘ نجی ہسپتال کے درمیان علاج معالجے میں ایم او یو طے

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال  کے درمیان علاج معالجے میں رعایت کیلئے ایم او یو طے پا گیا ہے، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی ہسپتال کے ایم ڈی ہارون لطیف خان نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ پولیس ملازمین اور اہلخانہ کو تمام شعبہ جات میں میڈیکل اخراجات میں 15 سے 27 فیصد رعایت ملے گی، پولیس شہدا کی فیملیز کو او پی ڈی سروسز پر 27 فیصد  رعایت ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن