مانانوالہ(نامہ نگار)مقامی نادرا آفس میں سائلوں کوشدیدمشکلات کا سامناہے۔بچوں کے ساتھ آئی خواتین اورمعمرافرادکوکئی کئی گھنٹے اپنی باری کا انتظارکرنا پڑتاہے۔ٹاؤٹوں کے ذریعے مقامی اوربالخصوص درجہ چہارم کے ملازمین کی مٹھی گرم کیے بغیرکام نہیں ہوتا۔سائلوں نے ’’نوائے وقت‘‘کو بتایاکہ نادراعملے کارویہ بھی سائلوں کے ساتھ اچھانہیں۔بدتمیزی اورگالی گلوچ سے بھی پرہیز نہیں۔خواتین اوربزرگ شہریوں سے انتہائی ناروا سلوک کیا جاتاہے۔ ایک سائل نے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ نادراآفس مانانوالہ کے عملہ کے خلاف شیخوپورہ اورننکانہ کے ضلعی حکام کی طرف سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جس سے سائلوں کوتنگ کرنے کا عملے کا حوصلہ مزیدبڑھ جاتاہے۔سائلوں اورمانانوالہ وگردونواح کے سینکڑوں دیہات کے سیاسی سماجی رہنماؤں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسراوروزیرداخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیاگیاکہ نادراآفس مانانوالہ کے سینکڑوں سائلوں پرترس کھاتے ہوئے نادراعملے کا قبلہ درست کرنے کے لیے فوری اورسخت اقدامات کیے جائیں۔