حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میرا مشن ہے: رانا اسحاق خاں

چونیاں(نامہ نگار خصوصی) حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میرا مشن ہے، ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہوں، حلقہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں، ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں نے کونسلر رمضان ساجد سے ملاقات کے دوران الہ آباد شہر کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے رانا اسحاق خاں نے 10 کروڑ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ الہ آباد میں دیگر عوامی مسائل کیساتھ محلہ حاجی لکھے خاں میں سیوریج کا مسئلہ گزشتہ کئی سالوں سے سنگین صورتحال اختیار کر چکا تھا اس محلہ میں سیوریج کے پانی کا انتظام نہ ہونے کے سبب اکثر اوقات بدبودار پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے۔ اس صورتحال پر مقامی کونسلر رمضان خاں ساجد و دیگر کارکنوں نے سیاسی نمائندوں کی توجہ بار بار دلائی آخر کار رانا اسحاق خاں سے ہونیوالی خصوصی ملاقات میں گرانٹ کا اعلان کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن