مریدکے: 10 روز قبل اغوا ہونیوالے نوجوان کا مقدمہ درج 

مریدکے(نامہ نگار) مریدکے تھانہ سٹی پولیس نے دس روز پہلے اغوا شدہ نوجوان کی ایف آئی آر درج کر لی۔ اغواء شدہ عمران خان کے والد ناصر خان کے مطابق وہ تین سال سے مال آف مریدکے میں سکیورٹی گارڈ ہے۔ 30 اکتوبر کو وہ داؤکے مین بازار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود تھا کہ دن ساڑھے بارہ بجے دروازے پر دستک ہوئی۔ عمران خان دروازے پر گیا تو کالی کمانڈو وردی میں ملبوس چھ سے سات افراد اسے زبردستی گاڑی  میں بیٹھا کر لے گئے۔ ناصر خان نے فوری اطلاع تھانہ سٹی مریدکے میں دی ۔ ناصر خان نے وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے بیٹے کی فوری بازیابی کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن