قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے بے نظیر انکم سپورٹ ادائیگی سنٹرکا دورہ کیا‘ مستحقین خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر زقصور نے شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس میں قائم بی آئی ایس پی ادائیگی سنٹر کا دورہ کر کے وہاں پر مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سینٹر پر مستحقین خواتین میں منظم و شفاف انداز میں رقوم کی تقسیم کا عمل جاری رکھیں اور سینٹر پر پینے کے ٹھنڈے پانی، سائے اور بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔