قصور: عدالتی حکم عدولی ‘ ایس ڈی او لیسکو کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے کا حکم

قصور(نمائندہ نوائے وقت) عدالتی احکامات نہ ماننے پر ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ڈی او لیسکو کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ معزز جج نے فیصلہ بار بار طلبی پر غیر حاضری کی صور ت میں سنایا۔ ایڈیشنل سیشن جج فرزانہ شہزادخاں نی ایس ڈی او رورل ایریا سب ڈویثرن قصورنثاراحمد کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا، ایس ڈی او رورل ایریا سب ڈوثرن قصورنثار احمد کے خلاف ساندہ چشتانہ کے شہری نے رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن