شیخوپورہ: گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون‘ 10دکانیں سیل

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے نوائے وقت کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے شیخوپورہ میں ایل پی جی گیس کی ری فلنگ اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کیے اور اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بلاول احمد نے چھاپے مار کر گیس ری فلنگ کے خفیہ اڈوں کو بے نقاب کیا اور 10اڈوں کو سیل کر نے کے ساتھ ساتھ وہاں پر موجود ایل پی جی سلنڈر اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے واضح رہے کہ ان اڈوں پر مسافر ویگنوں آٹو رکشہ میںگیس کی ری فلنگ کی جاتی تھی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ابھی بھی گیس کے ری فلنگ کے اڈے کام کررہے ہیںتاہم شہریوں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے ایکشن پر خوشی اور مسرت کا اظہارکیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن