ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے زمینداروں میں کسان کارڈز اور معذور افراد میں ہمت کارڈز کی تقسیم اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی محکمہ زراعت اور سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبیر حسین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ممبران اسمبلی نے سرکاری دفاتر میں کارڈز کے حصول کے لیے آنے والے افراد کے لیے سایہ دار جگہ ، پینے کے صاف پانی اور بیٹھنے کے انتظامات سمیت دیگر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ممبران اسمبلی نے سرکاری دفاتر میں موجود افراد سے مسائل بارے بھی دریافت کیا ، سرکاری دفاتر میں موجود افراد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے17 ہزار سے زائد کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ۔جبکہ 4 ہزار سے زائد زمینداروں میں کسان کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
ڈاکٹر شذرہ منصب ‘ آغا علی حیدر ‘ ڈی سی ننکانہ کا محکمہ زراعت ‘بیت المال دفاتر کا دورہ
Oct 12, 2024