حکومت نے فلسطین کے مسئلہ پر پوائنٹ سکورنگ کی ہے : رانا عبدالسمیع خان 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ فلسطین کیلئے حکومت کی بنائی جانے والی اے پی سی بے نتیجہ اور غیر موثر ہے حکومت نے فلسطین کے مسئلہ پر پوائنٹ سکورنگ کی ہے عوام جانتے ہے کہ موجودہ حکومت امریکا کی آشیر باد سے آئی ہے اور یہ کبھی بھی اپنے امریکاکیخلاف بات نہیں کریں گے جب تک پاکستان امریکی بلاک سے نکل کر نیا اسلامی بلاک نہیں بنائے گا اس وقت تک ہماری معیشت سیاست درست نہیں ہو سکتی اور نہ ہی دنیا ہم پر اعتبار کر سکتی ہے پاکستان کو ایک سازش کے ذریعے مقروض در مقروض کیا جا رہا ہے موجودہ حکمران اب قرضہ لینے کیلئے پاکستان کے اثاثے تک فروخت کر رہے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے رانا عبدالسمیع خان نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں کم از کم اجرت 50 ہزار اور صنعتی ورکروں کی پنشن 40ہزار روپے کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن