حکومت کا تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگ سپیڈ بریکر بنانے کا حکم

Oct 12, 2024

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) حکومت کے تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگ سپیڈ بریکر بنانے کے احکامات اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سکول رجسٹریشن سمیت تمام امور کو یقینی بنانے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گورنمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں کے سامنے سپیڈ بریکر اور زیبرا کراسنگ کو فی الفور مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور ساتھ ہی نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس سارے عمل کی نگرانی ہر مرکز کا اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے گا اور تمام آمور کو اپنی نگرانی میں مکمل کر کے افسران بالا کو رپورٹ پیش کرے گا نجی تعلیمی اداروں کو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سارا عمل مکمل کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

مزیدخبریں