حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج حافظ آباد میں 90لاکھ سے زائد کی کرپشن کا کیس۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالج کے پرنسپل شہباز بھٹی، سپرنٹنڈنٹ طفیل ناصر اور اسسٹنٹ ذوالفقار کو ملازمت سے معطل کرکے فوری محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔مذکورہ کرپشن کیس میں سینئر کلرک عمران صدیق پہلے ہی ملازمت سے برخاست کیا جا چکاہے۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فاربوائز حافظ آباد میںسینئر کلرک عمران صدیق اور پرنسپل شہباز بھٹی کی مبینہ ملی بھگت سے سینکڑوں طلبہ کی فیسیں اور مختلف گرانٹس کی رقوم ہڑپ کرنے کا سکینڈل سامنے آیا۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ کے قانون دان ڈاکٹر عامر یونس کی جانب سے بھی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن سمیت حکومت کے اعلی ارباب اختیار کو مذکورہ کرپشن کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی درخواستیں دی گئیں ۔اس دوران محکمہ کی جانب سے بھی انکوائری کی گئی جس میں 90لاکھ سے زائد رقوم ہڑپ کرلینے کے ثبوت سامنے آئے تو محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پہلے سینئرکلرک عمران صدیق کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا۔
حافظ آباد:گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کرپشن کیس، پرنسپل معطل
Oct 12, 2024