گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا صدیق خاں، سینئرنائب صدر احمد نوید رانجھا اور نائب صدر چوہدری محمد یوسف نے مشترکہ بیان میں مختلف صنعتی وتجارتی وفود سے موجود ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ، دھرنے گھراؤجلاؤ کسی بھی دور میں ہوں یہ ملکی معیشت پر گہری ضرب کے مترادف ہوتے ہیں پاکستانی معیشت موجودہ حالات میں کسی غیر یقینی صورتحال کی متحمل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے مزید کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان آج شدید معاشی بدحالی کاشکار ہے حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پیچ پر ہونا ناگزیر ہے ملکی مفاد کی خاطر مل کر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے ملک کے معاشی حالات بہتر ہو سکیں۔بہترحالات کے باعث ہی ملکی معیشت کو سنبھالا مل سکے گا اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکے۔
دھرنے ملکی معیشت پر گہری ضرب کے مترادف ہوتے ہیں: رانا صدیق و دیگر
Oct 12, 2024