اسرائیلی بربریت کیخلاف عالم اسلام کے عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے: میاں جمیل

ایمن اباد (نمائندہ نوائے وقت )فلسطینیوں اور غزا میں اسرائیل کی بربریت اور ظلم کے خلاف عالم اسلام کو عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے ان خیالات کا اظہار قانون دان میاں جمیل اخترنے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ کھلم کھلا فلسطین میں مسلسل اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے جس سے دنیا کی سپر پاور کا دوغلا پن اور دوہرا چہرہ پوری دنیا کے سامنے اشکارا ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ مسلم ممالک کے سوئے ہوئے حکمران جاگیں اور اپنے اندر غیرت ایمانی پیدا کریں انہوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیل غزا میں معصوم بچوں خواتین بوڑھوں کو شہید کر رہا ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن