شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے:  بیرسٹر سلطان باجوہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سروس ڈیلیوری کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا اور افسران کو شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی تلقین کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کے دو روزہ دورہ کے دوران ڈی سی دفتر گوجرانوالہ کے کمیٹی روم میں افسران اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے جی ڈی اے،واسا،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ ،آب پاک سمیت دیگر محکموں سے بریفننگ لی۔ ڈی جی جی ڈی ی اے غیاث الدین احمد ،ودیگر محکموں کے افسران نے اس موقع پر انہیں اپنے محکموں سے متعلق بریفننگ دی۔بعد ازاں انہوں نے مذکورہ محکوں کے دفاتر کا دورہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن