لاہور (لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں طالبات کی سوسائٹی زمل کے زیر اہتمام ’’وائس آف ویژنریز‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے خصوصی شرکت کی ۔ سیمینار کی مہمانِ خصوصی ڈیری ویلیو چین ایکسپرٹ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب، سائرہ افتخار تھیں۔ انہوں نے طلباء کو عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کی ترغیب دی۔ سیمینار کا مقصد نوجوان طلباء کو صنعت کے ماہرین سے تبادلہ خیال کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کیلئے بہتر فیصلے کر سکیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ’’یو ای ٹی میں طالبات کی تعداد 32 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ایک خوشگوار تبدیلی کی علامت ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ والدین بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
یو ای ٹی:طالبات کی سوسائٹی زمل کے زیر اہتمام ’’وائس آف ویژنریز‘‘ موضوع پر سیمینار
Oct 12, 2024