محفوظ ڈرائیونگ،لین لائن پابندی ، ٹریفک ڈسپلن سے سموگ میں کمی ہوگی:کمشنر

لاہور(خبرنگار)کمشنرزید بن مقصود نے سی ٹی او عمارہ اطہر کے ہمراہ لبرٹی میں ٹریفک آگاہی کیمپ میں شرکت کی۔لبرٹی چوک میں موٹر سائیکلسٹ کیلئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ کمشنر لاہور اور سی ٹی او لاہور نے لبرٹی چوک میں بغیر ہیلمٹ مگر لائسنس ہولڈرز موٹر سائکلسٹ میں ہلمٹ بھی تقسیم کیے۔ کمشنر لاہور نے کہا محفوظ ڈرائیونگ،لین لائن پابندی اور ٹریفک ڈسپلن سے سموگ میں کمی ہوگی۔انسداد سموگ کیلئے ٹریفک ڈسپلن اور ٹریفک روانی لازم و ملزوم ہیں۔ دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور بغیر کور ریت و مٹی یا ملبہ لے جانیوالی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن