لاہور( لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ لڑکیوں کو ہنرمند بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم بیداری کی ایجوکیشن کانفرنس میں طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بچیوں کو مختلف چینلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خودمختار بنانا ضروری ہے۔ انہیں مواقع دیئے جائیں تو وہ دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بچیوں کو بااختیار بنانے کیلئے معاشرے کی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ بچیوں کی تربیت صنفی امتیاز سے بالا تر ہو کر کی جانی چاہئے۔ بچیوں کو بااختیار بنانا اور صنفی مساوات کو فروغ دینا پائیدار ترقی کیلئے اہم ہے۔
بچیوں کو چینلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خودمختار بنانا ضروری ہے:رانا سکندر حیات
Oct 12, 2024