انجمن اتحاد ترقی میوات پاکستان کے زیر اہتمام میو برادری کی تقریب 

 لاہور (نیوز رپورٹر) انجمن اتحاد ترقی میوات پاکستان کے زیر اہتمام میو برادری کے اہم افراد کی جانب سے منعقدہ تقریب میں میو خاندان کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت کیپٹن فراز شہید کے والد چوہدری الیاس میو نے کی۔ انجمن اتحاد ترقی میوات پاکستان کے سرپرست اعلی پروفیسر اسحاق میو، انجمن اتحاد ترقی میوات پاکستان کے صدر چوہدری شہزاد جواہر سمیت اتحاد کے تمام عہدیدار بھی سٹیج پر موجود تھے۔ انجمن اتحاد ترقی میوات پاکستان کے عہدیداروں نے عہد کیا کہ وہ پاکستان میں جدید تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لائیں گے۔ بدوکی میں وقف شدہ زمین پر انٹرنیشنل میو کالج، انٹرنیشنل یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک سینٹر کا آغاز کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن