مبارک ثانی کیس ،سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا خیرمقدم ،قوم اِس فیصلہ کی منتظر تھی:علماء

لاہور(خصوصی نامہ نگار )ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سریم کورٹ قادیانی مبارک ثانی کیس کا تصحیح شدہ جاری فیصلے کا خیرمقدم کیا اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور بنچ کے دیگر معزز جج صاحبان کا اجماعِ امت پر درست راستہ، درست فیصلہ دینے کو عدالتی تاریخ کا مبارک فیصلہ قرار دیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماؤں علامہ سید ساجد علی نقوی، پیر ہارون گیلانی، پیرعبدالرحیم نقشبندی، علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، مفتی گلزار نعیمی، حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ضیاء  اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر علی عباس، مفتی معرفت شاہ، پیر صفدر گیلانی، ڈاکٹر طارق سلیم، عبدالواسع، عبدالحق ہاشمی، اسداللہ بھٹو، آصف اخوانی اور محمد جاوید قصوری نے مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور کہا پوری قوم اِس فیصلہ کی منتظر تھی۔ 7 ستمبر 1974ء کو آئینی ترمیم سے قادیانی غیرمسلم قرار پائے اور اب 10 اکتوبر کو سپریم کورٹ کا حتمی تصیح شدہ تفصیلی فیصلہ بھی تاریخ ساز ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن