کابل (آئی این پی ) ازبکستان نے طالبان کے زیر حکومت افغانستان کے سفیر کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے تاکہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات کو از سر نو شروع کیا جا سکے۔ اس با ت کا اعلان کابل میں افغان وزارت خارجہ نے کیا ہے۔طالبان حکومت نے عبدالغفار بحر کو ازبکستان میں بطور سفیر بھیجا ہے۔ وہ اس سے قبل صوبہ قندھار اور کابل میں ایک عدالتی عہدیدار کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔