قومی سکواڈ میں تبدیلی، شان مسعود کی کپتانی سے چھٹی کا امکان، سلیکشن کمیٹی بھی تبدیل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان سکواڈ میں تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان آج یا کل متوقع ہے ‘ کامران غلام اور امام الحق کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ابرار احمد دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ‘ نعمان علی کو طلب کیا جا سکتا ہے۔انگلینڈ کیخلاف پاکستان کو تاریخ کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شان مسعود کو انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،سعود شکیل،محمد ر ضوان یا سلمان علی آغا قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے  آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی ‘حسن چیمہ پر مشتمل نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی ہواجس میں عاقب جاوید، اظہر علی، حسن چیمہ، علیم ڈار نے شرکت کی جبکہ اسد شفیق آن لائن اجلاس کا حصہ بنے۔سلیکشن کمیٹی آج ملتان روانہ ہوگی جہاں ٹیم کے کپتان، ہیڈ کوچ اور ہیڈ کیوریٹر سے ملاقات کریگی۔قومی سلیکشن کمیٹی آج دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے پلیئنگ الیون فائنل کریگی۔ دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کا اعلان بھی کریگی۔

ای پیپر دی نیشن