مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سستی چینی کے سٹال کا افتتاح ،ایک ہزار کلوچینی فروخت 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یتیم خانہ بازار میں مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے سستی چینی کا سٹال لگا دیا گیا۔ سستی چینی کے سٹال پر صرف 100 روپے میں 1 کلو چینی کا پیکٹ فراہم کیا جارہا ہے۔ سستی چینی سٹال کے افتتاح کے موقع پر ایک ہزار کلو چینی شہریوں کو فروخت کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کا مقصد عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عوام کے اندر رہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ سستی چینی سٹال کے افتتاح کے موقع پر سابق امیدوار پی پی 171 مرشد ارسلان  صدر پی پی 171 سیف اللہ فاروقی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن