لاہور(خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس مبارک کے آخری روز، مزار شریف کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا۔محکمہ اوقاف کی طرف سے ساڑھے 8 کروڑ کی لاگت سے ممکن ہونیوالے، اس ترقیاتی پرجیکٹ میں زائرین کیلئے مزار شریف پر برآمدے کی تعمیر، مین داخلی کمپلیکس، واش رومز، وضوخانہ،ٹائلٹ بلاک، مسجد ومزار کے صحن کی فلورنگ اور تزئین و آرائش کے دیگر امور شامل ہیں۔ اس منصو بے کی تکمیل سے مزار شریف پر آنیوالے زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔