لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ ریگولیشن ونگ کی گلبرگ زون میں اہم کاروائی.ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر مربوط حکمت عملی کے تحت خانہ بدوشوں کے انخلاء کیلئے آپریشن جاری ہیں. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی گلبرگ زون میں طویل عرصے سے قائم جھگیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔گلبرگ زون میں 30 سے زائد جھگیاں کا خاتمہ یقینی بنایا گیا۔سید موسیٰ رضا نے کہا خانہ بدوشوں کو خالی پلاٹوں سے جھگیاں ختم کرنے کی حتمی وارننگ کے بعد آپریشن کیا جارہا ہے۔