لاہور(نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکو لیگل کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور متاثرہ افراد کو ایم ایل سی کے بروقت اجراء کیلئے کاؤنٹر ایمرجنسی سے ہسپتال کی چار دیواری کے اندر ھی (فرنزاک ڈیپارٹمنٹ) پوسٹ مارٹم عمارت کے ساتھ منتقل کر دیا ہے جہاں 24 گھنٹے ایم ایل سی جاری کرنے کیلئے ڈاکٹرز و دیگر ملازمین ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔ اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کا بے تحاشہ رش اور ایم ایل سی کیلئے آنیوالے لوگوں کے ہجوم سے ہیلتھ پروفیشنلز کواکثر مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔