حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن امتحانات کے دوران مراکز کی حدود 4 اضلاع میں دفعہ 144 لگا دی

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب کے 4 اضلاع میں دفعہ 144 لگا دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر گزشتہ روز سے کل بروزاتوار تک دفعہ 144 لاگو ہو گی۔ ان 4 شہروں میں امتحانی مراکز کے گرد  نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ۔ اْمیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن