لاہور(نیوز رپورٹر) شہر کی تزئین و آرائش اور فطری حسن میں اضافہ کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے ہارٹی کلچر مینٹیننس کی رفتار میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کے حکم پر پی ایچ اے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کے باغات اور گرین بیلٹس پر اگی بے ہنگم گھاس اور پودوں کی تراش خراش کا عمل جاری ہے۔ باغات اور دیگر گرین ایریاز میں نئے موسمی پھولوں کی پنیری بھی لگائی جا رہی ہے۔