لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو کی مختلف تعلیمی اداروں میں نمائش جاری ہے۔ لوگو ٹور کے تیسرے روز فلوٹ کے این سی اے اور کریسنٹ ماڈل سکول پہنچنے پر طلبہ و طالبات کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان تعلیمی اداروں میں یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں طلباء نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ طلباء نے سیمینار میں یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھے اور فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے نہ صرف اپنی آراء دیں بلکہ مفید مشوروں کے علاوہ خود بھی فیسٹیول کا حصہ بننے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ طلباء نے فلوٹ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی۔