دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش مسلم ہینڈز نے اپنے فوڈ پراجیکٹ کو مانچسٹر میں بھی پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے تعاون سے اوپن کچن کی نئی برانچ کا آغاز کر دیا ہے۔ جس میں برطا نیہ بھر سے تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بھر پور شرکت کی۔اپنی زندگی کو انسانیت کی خدمت میں وقف کر دینے والے مسلم ہینڈ کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو پیر سید لخت حسنین نے خصؤصی شرکت کی۔دوسرے شرکت کرنے والوں میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ وفاقی وزیر انڈریو گوئین ،کونسلر نائلہ شریف ،مانچسٹر کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ ،کونسلر نائلہ شریف ،انچارج اوپن کچن مسلم ہینڈ یو کے احسان شاھد ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان ،کمیونٹی لیڈر رضیہ چودھری ،شاعر صابر رضا ،مولانا عبدالرؤف ،مولانا قاری عبدالشکور ،مولانا سبحانی،سید آل محمد چیف ایگزیگٹیو اردو گلوبل ،توقیر اقبال ڈائریکٹر مسلم ہینڈ ،شاھد بشیر ڈپٹی سی ای او مسلم ہینڈ کاروباری شخصیات محمد جمیل ، عاطف ریاض چودھری ،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ،اینکر سہیل وڑائچ ،کمیونٹی ویلفئر آتاشی مصباح نورین ،ماجد نزیر ،اقبال صدیقی شامل تھے۔اس موقع پر چیف ایگزیگٹیو مسلم ہینڈز پیر سید لخت حسنین کا کہنا تھا کہ ھم تعلیم کے شعبہ میں بھی دوسرے ملکوں کے علاوہ پنجاب پاکستان میں بھی کء سکول چلا رھے ہیں۔ اور اسکے علاوہ مسلم ہینڈ دنیا بھر میں جہاں سیلاب یا زلزلہ آیا ان متاثرہ علاقوں میں مسل ہینڈ کی ٹیم پہچ کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں -غزہ میں بھی مسلم ہینڈ کی ٹیم بھر پور طریقے سے مظلام فلسطینیوں کو ہر طرع کی امداد فراہم کر رھے ہیں اور آج مانچسٹر میں ہمارے فوڈ پراجیکٹ مسلم ہینڈ اوپن کچن کی برانچ شروع کر ر ہے ہیں جہاں پر بلا ناغہ پورے سال ضرورت مند وں کو تازہ کھانا فراہم کریں گے۔اس میں رنگ و نسل و قومیت کی کوء قید نہیں ہوگی۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوئین نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ھے کہ مسلم ہینڈ کے فوڈ بینک کا منصوبہ انکے حلقہ میں شروع ہوا اس پر میں مسلم ہینڈ کے چیف ایگزیگٹیو پیر لخت حسنین اور انکی ٹیم کا زاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین ہارون افضل کھٹانہ نے کہا کہ فوڈ بینک کا منصوبہ ہم نے مسلم ہینڈ کے ساتھ مل کر کیا ھییہاں ہر روز تین سے پانچ سو لوگوں کو تازہ بنا ہوا کھانا ملے گا ہم مسلم ہینڈ سے مل کر بہت جلد کچھ نئے پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔ڈپٹی سی ای او مسلم ہینڈ شاھد بشیر ڈائریکٹر توقیر اقبال فوڈ بینک کے انچارج چودھری احسان شاھد نے کہا کہ آج مسلم ہینڈ فوڈ بینک کی برطانیہ میں مانچسٹر میں تیسری برانچ کا افتتاح ہوا۔ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد مسلم ہینڈ فوڈ بینک برطانیہ کے دوسرے شہروں میں بھی کھول کر مستحق لوگوں کو مفت کھانے کی سہولت مہیا کریں۔مولانا قاری عبدالشکور اور مولانا عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ھمارا دینی فریضہ بھی ہے کہ بھوکوں کو کھانا کھلائیں اور یہ عظیم کام مسلم ہینڈ دنیا بھر میں کر رھی ھے اس کا کریڈٹ مسلم ہینڈ کے چیف ایگزیگٹیو پیر لخت حسنین اور انکی ٹیم کو جاتا ہے۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ دیار غیر میں اسلامو فوبیا کی پھیلتی سوچ کو روکنے کے لئے فوڈ بینک جیسے فلاحی کام کرنے چاہئے تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ اسلام محبت امن اور بھاء چارے کا پیغام دیتا ہے۔اردو گلوبل کے چیف ایگزیگٹیو سید آل محمد نے کہا کہ فوڈ بینک مسلم ہینڈ کا ایک عظیم پراجیکٹ ہے۔آج ہیاں مختلف مزاہب اور قوموں کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو دیکھ کر بہت خوشی ھوء -اور تمام کمیونٹی کو اس پراجیکٹ کی سپورٹ کرنی چاہئے۔پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات کمیونٹ ویلفیئر آتاشی مصباح نورین نے مسلم ہینڈ کے فوڈ بینک کے پراجیکٹ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔جس سے ہوم لیس اور ضرورت مند لوگوں کو بہت فائدہ ھو گا۔کونسلر نائلہ شریف کاروباری شخصیات محمد جمیل ماجد نزیر اور سید خالد عباس ااور دوسروں کا کہنا تھا کہ مسلم ہینڈ کے فوڈ بینک کی تقریب میں تمام کمیونٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کی شمولیت اس بات کی عکاسی ہے کہ گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی اچھے مقصد کو سپورٹ کرتی ہے۔
پروگرام کے آخر میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گء اور مسلم ہینڈ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ اور انکی ٹیم کا بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔