گوجرخان (نامہ نگار) وارڈن پولیس موٹرسائیکل سواروں کے لائسنس کے علاوہ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی کارروائی کرے ٹریفک وارڈن پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو ٹھونس کر بٹھانے اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بھی کارروائی کرے ٹریفک وارڈن پولیس نے تمام تر توجہ صرف موٹرسائیکل سواروں کے چالان پر مرکوز کررکھی ہے ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر بھی کارروائی کی جائے شہریوں کا مطالبہ،ٹریفک وارڈن پولیس نے تمام ترتوجہ موٹرسائیکل سواروں کو بھاری جرمانے عا ئدکرنے پر مرکوزکررکھی ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر کوئی توجہ نہ ہے اس حوالہ سے شہر یوں نے بتایا ہے کہ دیہی روٹس پر جو پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہے اس میں سفر کرنے والے مسافروں کاکوئی پرسان حال نہیں فرنٹ سیٹ پر دو سے زائد مسافروں کو بٹھا کر سفر کرایا جاتا ہے جبکہ بعض گاڑیوں کی حالت ا نتہائی خستہ حال ہے جو کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چل رہی ہیں ٹریفک وارڈن پولیس کو چاہیے کہ وہ موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی کارروائی کرے تاکہ مسافروں کا سفر باآسانی ہو سکے۔
گوجرخان،وارڈن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ
Oct 12, 2024