مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی) مری مال روڈ کی تزین و آرائش کیلئے ڈ پٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی نگرانی میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ مال روڈ پر قائم دکانوں کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے دکانوں کے فرنٹ کو نا قابل یقین حد تک خوبصورت بنایا جائے گا جس میں واپڈا کی سپلائی کو انڈر گراونڈ کئے جانے ، یگر تمام شعبہ جات کی درستگی ، مال روڈ پر خطر ناک لٹکتی تاروں کو پائپ کے ذریعے انڈر گراوُنڈ کیئے جانے ،مری مال روڈ پر لگی ٹف ٹائلز کی جگہ مزید بہت ٹائلیں اور وہاں نصب داخلی بیریئرز کو مزید خوبصورت بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایسے میں یہ طے کیا یا کہ مال روڈ کی تزین و آرائش پر مزید سروے اور بیوٹیفیکیشن بغیر وقت ضائع کیے فوری شروع کی جا ئے گی جبکہ ایسے میں کاروباری حلقوں کو عوام کو مکمل طور پر یقین دانہ کروائی گئی کہ مال روڈ پر کسی بھی صورت میں مزید اکھار پچھاڑ یا آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ ایسے میں مری مال روڈ پر موجود خالی جگہ کو بھی مزید خوبصورت بنایا جاے گا ۔ ڈی سی آفس مری میں اس اہم اجلاس میں منتخب انجمن تاجران مری، سٹیزن فورم مری، ہوٹل ایسوسی ایشن ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن، سٹیک ہولڈر اور دیگر نے شرکت کی ۔