مری(بیورو رپورٹ)سی ٹی اومری کی خصوصی ہدایات پرمری سکول وین اوور لوڈنگ اور پبلک سروس میں اوور چارجنگ کے خلاف کاروائی کیلئے ٹریفک وارڈنز کے سکوارڈ تشکیل دے دئیے گئے،چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی،آر ٹی اے مری اور ٹریفک وارڈنز افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مری میں سکول وین اور پبلک سروس گاڑیوں میں کسی بھی صورت اوور لوڈنگ اوور چارجنگ نہیں ہونی چاہیے قانون پرعمل نہ کرنے والوں والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سکولوں میں طلبا کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جا ئے جس پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی ہمراہ آر ٹی اے مری اور ٹریفک وارڈنز نے سکول وین کی اوور لوڈنگ اور پبلک سروس کی اوور چارجنگ کے خلاف ایکشن لینے کیلئے ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکواڈ تشکیل دے دیئے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گذشتہ روز میں ڈی ایس پی ٹریفک مری اور آر ٹی اے مری نے خود پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اوور چارجنگ پر 102گاڑیوں کے اور سکول وینوں میں اوور لوڈنگ پر 33 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے انہوں نے کہا کہ سکولز کے پرنسپل اور والدین بھی اپنے بچوں کی زندگی محفوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔