جمعیت علما اسلام ضلع مری کی قیادت میں علما کی ڈی ایس پی مری سے ملاقات 

Oct 12, 2024

 مری(نمائندہ خصوصی)جمعیت علما اسلام ضلع مری کے امیر  مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت میں علمائے مری کے وفد کی ڈی ایس پی مری عبدالستار خان سے اہم ملاقات مری شہر سمیت بھوربن میں فحاشی سے متعلق موصولہ شکایات پر فوری قانونی کاروائی کا عندیہ وفد میں عالم باعمل مولانا قاری محمد سعید عباسی، جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مری ندیم اخلاص عباسی، امیر جے یو آئی تحصیل مری قاری راشدنواز عباسی، مولانا فیصل اعجاز عباسی، طاہر محمود عباسی، قاری عقیل احمد عباسی، چیئرمین الفیصل فانڈیشن فیصل وانی، مولانا شاہد ستی، راجہ ناصر عباسی اور رمضان خان ودیگر شامل تھے،اس موقع پرفحاشی، عریانی اور معاشرتی جرائم کے خاتمے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور بھوربن میں فحاشی سے متعلق موصولہ شکایات پر بھی علمائے کرام نے ڈی ایس پی کو تفصیلات سے آگاہ کیا، ڈی ایس پی مری عبدالستارخان نے اس سلسلے میں فوری ایکشن لینے اور ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے عزم کا اظہار کیا، قاری سیف اللہ سیفی نے ڈی ایس پی مری کویقین دلایاکہ علما مری معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہوں گے،ڈی ایس پی مری نے علمائے کرام کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ مری بھر سے معاشرتی جرائم کے خاتمے کے لیے کوئی کسر روا نہ رکھی جائے گی، اس موقع پر علما مری کی جانب سے ندیم اخلاص عباسی، قاری محمد سعید عباسی، قاری راشد نواز عباسی اور مولانا فیصل اعجاز عباسی نے بھی اہم تجاویز ڈی ایس پی مری کے سامنے رکھی۔

مزیدخبریں