فرائض میں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا : آسیہ ناز تنولی 

Oct 12, 2024

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)فرائض میںغفلت برتنے والوںکوکسی صورت برداشت نہیںکیاجائے گا،حکومت پنجاب ڈینگی کے خلاف جہادسمجھ کرکوششیںجاری رکھے ہوئے ہے،تاہم حیرت کی یہ بات ہے کہ واہ جنرل ہسپتال میںڈینگی کے شعبہ میںعملہ ہی موجودنہیں،ان خیالات کااظہارن لیگ شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدراورممبرقومی اسمبلی محترمہ آسیہ نازتنولی نے بی ایچ یو عثمان کھٹڑ،بدھو،اسلام پورہ لب ٹھٹھو،اورواہ جنرل ہسپتال کے ہنگامی دورہ کرنے کے بعدصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،محترمہ آسیہ نازتنولی نے حکومت پنجاب کی خصو صی ہدایات پرڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے بنیادی مرکزصحت اورواہ جنرل ہسپتال کادورہ کیا،او رڈینگی کے مرض کے خلاف حفاظتی طورپربنائے گئے یونٹس کامعائنہ کیا، آسیہ نازتنولی نے کہاکہ حکو مت پنجاب جنگی بنیادوںپرڈینگی کے خلاف پوری طرح سرگرم عمل ہے،لیکن واہ جنرل ہسپتال کے اندرمتذکرہ مرض کے خلاف ایکسپرٹ عملہ ہی موجودنہیںتھا،جس پرمتعلقہ ذمہ دارحکام کوآگاہ کر دیاگیاہے،انہوںنے مزیدکہاکہ واہ جنرل ہسپتال میںمریضوںسے ہونے والی گفتگوبھی ہسپتال میںتعینات ڈاکٹرزاورعملہ کے بارے میںغیرتسلی بخش پائی گئی،اس سلسلہ میںمحکمہ صحت پنجاب کے حکام کوواہ جنرل ہسپتال میںاصلاح احوال کیلئے فوری اورضروری اقدامات اٹھاناہونگے۔

مزیدخبریں