اسلام آباد(میگزین رپورٹ)سماجی ، تدر یسی اور ثقافتی حلقوں نے حکیم سربراہ دی رو ل سکولز سسٹم عبدالروف کیانی کی ادبی اور تعلیمی خدمات پر انہیں حکیم الادب کے لقب سے نوازا ہے۔ سماجی اور ادبی شخصیات کا کہنا تھا کہ پوٹھوار میں فکشن ہاوس کا قیام ' کتابوں کی طباعت کے نئے شعرا کی سرپرستی اور ٹی ہاوس قائم کیلئے حکیم عبدالروف کیانی نے شعرا قلم کاروں اور'' بڑوں ''کی روایت زندہ کر دی۔ چیئرمین ادبی تنظیم کسب کمال مظہر شہزاد کا کہنا تھا کہ لاہور کے ٹی ہاوس او رکراچی ٹی کیفے سے جڑیں یادیں اب گوجرخان فکشن ہاوس کا حصہ بن رہی ہیں۔حکیم عبدالروف کیانی نے گوجر خان میںدسمبر 2023 کے دوران فکشن ہاوس کی بنیاد رکھ کر پوٹھوار میں ادب نوازی اور ادب پروری کی جو مثال قائم کی اس کے اظہار کے لیے الفاظ ملنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہیں علم وادب کے حلقے چیئرمین کیانی اور سرپرست اعلی ظہور احمد خان کی علم اور کتاب دوستی کو سراہتے ہیں ۔ حکیم عبدالروف کیانی کی افسانوں ' ناولوں،کالموں اور شاہ ایران کی آب بیتی سمیت نو کتابیں منصہ شہود پر آچکی ہیں ۔ یاد رہیشاعر و افسانہ نگار مظہر شہزاد خان نے راولپنڈی کی غیر معمولی تقریب میں اعلان کیا تھا ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے لکھاریوںنے کسب کمال کی طرف سے حکیم عبدالرف کیانی کو حکیم الادب کا خطاب دینے پر رضامندی ظاہر کی اور اسے مثالی فیصلہ قرار دیا۔