گوجرخان(نامہ نگار)وارڈ نمبر 11میں رات گئے معمولی تلخ کلامی پر کرایہ دار نے فائرنگ کر کے ما لک مکان سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ وقوعے کے بعد ملزم موقعہ سے فرار ہوگیا جبکہ تینوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شوائد اکٹھے کر لیے۔