نوازشریف نے کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، ذوالفقار علی بلوچ 

 کھنڈہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے سینئر نا ئب صدر حاجی ذوالفقا ر علی بلوچ نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نوازشر یف نے کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا انہی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے کہ وزیر اعلی مریم نوازشریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلاہی ہیں یہاں ,,نوائے وقت ,,سے اپنی بات میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اگر سڑکوں کی سیاست کرنی ہے تو ا یوان چھوڑ دے اراکین اسمبلی کو الانس اس لیے نہیں ملتے کہ وہ سڑکوں پر نعرے بازی کرتے پھریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شر یف کی بہترین حکمت عملی اور مثبت پالیسیوں کی بدو لت آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی لیگی قیادت ملکی مسائل کے حل ,مشکلات سے نمٹنے اور معاشی استحکام پیدا کر نے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وفاق اور پنجاب میں حکومت سنبھالنے کے بعد ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا اور قوم کو مایوسی سے نجات ملی ہے جلد قوم مہنگائی کے طوفان سے نجات پائے گی ملک و قوم کی ترقی و نواز لیگ لازم و ملزوم ہے انہوں نے کہا کہ اٹک میں ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال,ممبر صوبائی اسمبلی  چو ہدری شیر علی خان,چئیرمین ہیلتھ کمیٹی و سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان کی مدبرانہ قیادت میں عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں انشااللہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن