فلسطین قبرستان بن چکا ،مسلم ممالک خاموش ہیں، سردارناصربنگو

Oct 12, 2024

فتح جنگ(نامہ نگار) فلسطین قبرستان بن چکا ہے تمام مسلم ممالک اسرائیل کی جارحیت رو کنے کے لیے اپنا کردا ر ادا کرے ان خیالات کا اظہار معروف  شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نا ئب صدرسابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردارناصر خان بنگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستانی کا ہر جوان فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اسرائیل کو فلسطین پر مظالم کا حساب دینا پڑیگا انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود ناجائز اور فلسطین میں اس کی ایک سال سے جاری کارروائیاں دہشت گردانہ ہیں اسرائیل امریکہ کی ایما پر فلسطین میں خون کا ہولناک کھیل کھیل رہا ہے معصوم بچوں اور خواتین پر وحشیانہ بمباری کسی صورت معافی کے قابل نہیں ہے مسلم ممالک متحد ہو کر فوری طور پر اس کا منہ توڑ جواب دیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ جرت کے ساتھ سیاسی وسفارتی سطح سے آگے بڑھ کر فلسطین بالخصوص اہل غزہ کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے۔

مزیدخبریں