فتح جنگ(نامہ نگار)نیک اولاد بھی صدقہ جاریہ ہے خوش قسمت ہوتے ہیں وہ والدین جن کی اولاد ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی ان کی مغفرت کیلئے ہمیشہ دعائیں کرتی اور نیک ایصال ثواب کی محافل کا انعقاد کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار پیر فیضان اعظم سرکار جگر گوشہ پیر ثانی سرکار نے سابق چیئرمین یونین کونسل ملال سرداراحسن علی خان ،وائس پریذیڈنت نیشنل بنک سردار محمد علی خان اور سردار عامر علی خان کی والدہ مرحومہ کے ختم چہلم کے موقع پر منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا دعائیہ محفل کی صدارت الحاج پیر ثانی سرکار سجادہ نشین آستانہ عالیہ سالک آباد شریف نے کی اس موقع پر مرحومہ کے بھائی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب آصف علی ملک ایڈووکیٹ اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے صاحبزادے چوہدری تیمور علی خان سمیت ان کے قریبی عزیز،برادری اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے صاحبزادہ پیر فیضان اعظم سرکارنے انتہائی خوبصورت آواز و انداز میں آقا کریم ؐ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور شان علی بیان کر کے محفل میں رقت طاری کردی پیر فیضان اعظم سرکار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایصال ثواب کی محافل کا انعقاد دنیا سے چلے جانے والوں کیلئے ایک تحفہ ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ مرحومہ انتہائی خوش نصیب ہیں جن کی ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل میں نیک بندے اور ولی تشریف لائے ہیں اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان دربار عالیہ سالک آباد شریف سے خصوصی وابستگی اور لگا رکھتے ہیں اور باقاعدگی سے حاضری دیتے ہیں وہ صوفیا کرام سے عقیدت رکھنے والے درویش صفت شخصیت ہیں قبل ازیں الحاج پیر ثانی سرکار اور پیر محمد فیضان اعظم سرکار نے مرحومہ کی قبر پر جاکر ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔