چوآسیدن شاہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار چکوا ل کے سینئر رکن ملک زعفران زلفی ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم جھوٹے مقدمات کے خوف سے حق بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ضلع چکوال کے تھانہ ڈوہمن میں درج جعلی ہیروئن مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اگر آج خاموشی اختیار کی تو کل کسی اور کا نمبر لگ جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ قمر عباس کی بے گناہی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ جو جانتے بوجھتے ہوئے خاموش ہیں وہ ظالم کی مدد کر رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب حق اور سچ کا بول بالا ہوگااور غیر قانونی احکامات جاری کرنے والوں اور ان پر عمل کرنے والوں کو جواب دہ ہونا ہوگاہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑی ہے اورآئندہ بھی لڑتے رہیں گے ۔
جھوٹے مقدمات کے خوف سے حق بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ملک زعفران زلفی
Oct 12, 2024