امجد شیخ نے نئے ریسرچ پیپر پر کام مکمل کرلیا، تبدیل ہوتے سیاسی طرز فکر میں سوشل میڈیا کے کردار کی جانچ کی گئی  

واہ کینٹ(نمائندہ نو ائے وقت)سینئر اخبار نویس،ریسرچ اسکالر اور ماس کمیونیکیشن ر یسرچ فیلوز کے رکن امجد حسین شیخ نے اپنے نئے ریسرچ پیپر کا تحقیقی کام مکمل کرلیا،ان کے ریسرچ ورک بعنوان The impact of social media on political  mindset in Pakistan میں کئی نئے تحقیقی نکات کو مختلف زاویوں سے پرکھا اور سامنے لایا گیا یے ان نکات کے ذریعے پاکستان میں  نہ صرف تبدیل ہوتے سیاسی طرز فکر کے مثبت و منفی اثرات کو سمجھنے بل کہ منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد بھی ملے گی نئے ریسرچ پیپر میں سوشل میڈیا کے اس کردار کی بھی جانچ کی گئی ہے کہ سیاسی نقطہ نظر کو کئی بار تبدیل کیا جاسکتا ہے امجد حسین شیخ اس سے قبل اپنے تحقیقی مقالہ "اسلام آباد کی سرکاری و نجی جامعا ت میں تعلقات عامہ کے طریق کار کا مواز ناتی مطالعہ" کا کامیابی سے دفاع کر چکے ہیں۔امجد شیخ کا شمار ان چند صحافیوں میں ہوتا ہے جو ماس کمیونیکیشن کے علاہ ٹیلی ویژن پروڈکشن میں بھی اعلی ڈگری رکھتے ہیں انہیں پیبلک ریلیشن اور صحافتی تدریس کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔امجد شیخ کو ان کے نئے تحقیقی کام پر ان کے ریسرچ فیلوز نے مبارک باد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن