حسن ابدال (نامہ نگار ) تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے نواحی علاقے ببرکی میں مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کے دوران ملک زین علی ولد ملک جبران کی جانب سے گھر کے باہر شامیانے لگا کر پارٹی میں بلند آواز میں سائونڈ سسٹم چلاکر عوام الناس کے لیے تکلیف کا باعث بننے والے24ملزمان جن میں طیب علی ہاشمی ، شکیل احمد ، ولید احمد ، محمد اشفاق، خرم شہزاد، سعادت علی ، تبسم ودیگر شامل ہیں کو حراست میں لے لیا جبکہ دولہا ملک زین علی ولد ملک جبران سکنہ ببرکی اندھرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔دریں اثناء دوران کاروائی پولیس نے ملک زین علی ولد ملک جبران کی ہی شادی کی تقریب میں جوئے کی محفل سے متعلق اطلاع پر بھی فوری کاروائی کرتے ہوئے کھلی جگہ پر جواء کھینے میں مصروف 38افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے دوران کارائی دائو پر لگی رقم اور موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے ۔
حسن ابدال : پولیس کا شادی کی تقریب پر چھاپہ، جواریوں سمیت62 افراد گرفتار
Oct 12, 2024