اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آفیشل کوآرڈینیٹر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و ممبر کارپور یٹ اینڈ ملٹی نیشنل کمپنیز کمیٹی FPCCI انجنئیر عثما ن نواز بسرا نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر،کان کنی،آئل اور سروسز سیکٹر میں سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا، روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔آفیشل کوآرڈنیٹر و ممبر کارپوریٹ اینڈ ملٹی نیشنل کمپنیز کمیٹی FPCCI انجینئرعثمان نواز بسرا نے کہا کہ پاکستا ن خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی موزوں ملک ہیایس آئی ایف سی کے بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، امید ہے سعودی عرب کے بعد یو اے ای، قطر اور دیگر ممالک سے بھی بھاری سرمایہ کاری پاکستان آئیگی۔