ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حاجی ابراردلد ارخا ن،سابقہ ناظم سردارساجدزمان خان کے مامو ںحاجی عبدالستارخان آف موہڑی کھٹڑاںاو رمعر وف گھڑسوارقاری صفدراعوان مرحوم کی ایصال ثوا ب کیلئے جامعہ مسجدحاجی لال خان غوثیہ احاطہ میں محفل قرآن خوانی کااہتمام کیاگیا،جس میںدریاء ر حمت شریف اٹک کے روحانی سلسلہ کی سرکردہ شخصیت حضرت پیرخان محمدقادری آف لاہور نے علاقہ کے دیگرزعماء کے ہمراہ خصوصی شرکت کی، خطیب مسجدقاری عاصم سعیدنے حاجی عبدالستار مر حوم اورقاری صفدراعوان مرحوم کے بلندی درجا ت کیلئے محفل قرآن خوانی سے متعلق تفصیل بیان کی اور کہاکہ حاجی ابراردلدارخان نے اپنے قریبی سا تھی اوردوست قاری صفدراعوان مرحوم کی جدائی کو بھی اپنے خاندان کے بزرگ ماموں عبدالستار مر حوم کی جدائی کے صدمہ کے برابردرجہ دے کردو ست نوازی کی جوشاندارمثال قائم کی ہے ،وہ قابل ستا ئش ہے،اس موقع پرحاجی عبدالقیوم خان، عا طف خان،شراکت خان،نصیرخان ،نمبر صغیر خا ن،حاجی ملک احمراعوان، ملک محمدسلیمان آف را نی واہ،پیرسیدشیرعلی شاہ گدی نشین،راجہ محمدنصیر بجنیا ل،معروف گھڑسوارحافظ حمزہ حیات خان بھی موجو د تھے،محفل میںمرحومین کیلئے دعاء مغفرت کی گئی اور بعدنمازمغرب حاجی ابراردلدارخان اورسا جدزما ن خان حافظ ضابط خان کی جانب سے تمام مہما نو ںاورشرکاء کے اعزازمیںکھاناپیش کیاگیا۔